تفضیل کل
معنی
١ - (لفظاً) تمام پر فضیلت دینا، (قواعد) صفت کا وہ درجہ جس کے ذریعے ایک موصوف کی تمام پر ترجیح ظاہر کی جائے (فارسی میں صفت کے بعد 'ترین' لگا کر ظاہر کرتے ہیں، جیسے : بزرگ ترین سب سے بزرگ، بدترین سب سے برا)۔ "اردو میں اسم تفضیل - کے تین درجے بھی قرار دیے ہیں - پہلے کو تفضیل نفسی کہا ہے، - تیسرے کو تفضیل کل۔" ( ١٩٠٤ء، مصباح القواعد، ١٥١ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق 'تفضیل' کے ساتھ عربی زبان سے اسم 'کُل' بطور 'صفت' لگایا گیا ہے۔ 'تفضیل' موصوف ہے اس طرح یہ مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں ١٩٠٤ء کو "مصباح القواعد" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں